پنجگور میں بجلی کی 18 گھنٹے طویل بندش، پانی کی قلت، شہری پریشان

پنجگور (نامہ نگار) پنجگور میں بجلی کا نظام درہم برہم طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے دن رات 18 گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے، صرف چھ گھنٹے کے دوران بجلی فراہم کی جاتی وہ بھی آنکھ مچولی اور وولٹیج میں کمی کے باعث کسی کام نہیں رہتا، بجلی کے لوڈشیڈنگ کی وجہ سے شہر میں پانی کی قلت پیدا ہوگئی ہے بجلی نہ ہونے سے ٹیلرز سمیت الیکٹرونک کے شعبے سے وابستہ ہزاروں افراد کے روزگار بھی متاثر ہیں حسب معمول آج جمعہ کے روز مختلف فیڈرز بار بار ٹرپ کررہے ہیں جبکہ وولٹیج کی کمی کے باعث علاقے میں پانی کی قلت پیدا ہوگیا ہے شہریوں کو نماز جمعہ کی تیاریوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔ شہریوں نے اپیل کی ہے کہ پنجگور میں بجلی کے سسٹم میں بہتری لائی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں