کوئٹہ میں مظاہرین پر تشدد کیخلاف بلوچستان میں احتجاج اور شٹر ڈاﺅن، مرکزی شاہراہیں بند

پنجگور،منگچر،کوہلو، حب (انتخاب نیوز) بلوچ یکجہتی کمیٹی کی مرکزی کال پر پنجگور میں شٹرڈاﺅن ہڑتال، سڑکوں پر ٹائر جلا کر رکاوٹیں ڈالی گئیں، کوئٹہ میں پولیس کی فائرنگ اور گرفتاریوں کیخلاف پنجگور میں شٹرڈاﺅن ہڑتال رہی، ہڑتال کے باعث بازار کی تمام مارکیٹ اور دکانیں بند رہیں، بعض مقامات پر سڑکوں پر ٹائر جلا کر رکاوٹیں ڈالی گئیں، ہڑتال کے موقع پر پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیئے گئے تھے۔ واضح رہے کہ ہفتہ کی صبح سحری کے وقت پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے اہلکاروں نے مظاہرین کو منتشر کر دیا جبکہ بی وائے سی کی آرگنائزر ماہ رنگ بلوچ کو حراست میں لے کر محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔دریں اثناءپورے بلوچستان میںہڑتال کی گئی اور شاہراہوں کو بلاک کیا گیا جس کی وجہ سے پورا بلوچستان جام رہا۔ سریاب روڈ پر مظاہرین کو منتشر کر دیا گیا۔ علاوہ ازیںڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ سمیت بلوچ یکجہتی کمیٹی کے متعدد کارکنان کی گرفتاری کے خلاف آج منگچر بازار میں مکمل طور پر شٹر ڈاون ہڑتال کی گئی۔ ہڑتال کے بعد، مظاہرین نے کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کو تمام تر ٹریفک کے لئے بند کر دیا ہے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ لاپتہ افراد کے حوالے سے ہونے والے پرامن مظاہرین پر فائرنگ و لاٹھی چارج اور نہتے مظاہرین کی شہادت کے بعد احتجاج مزید شدت اختیار کر گیا ہے۔ ان کا مطالبہ ہے کہ گرفتار شدگان کو فوراً رہا کیا جائے اور شہید ہونے والے مظاہرین کو انصاف فراہم کیا جائے۔ دھرنے کی وجہ سے قومی شاہراہ پر ٹریفک کی بندش کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ہیں اور عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ دریں اثنا کوئٹہ میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے پر امن مظاہرین پر پولیس تشدد، فائرنگ اور گرفتاریوں کیخلاف کوہلو میں بھی احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ علاوہ ازیں حب بھر میں شٹر ڈاو¿ن ہڑتال کیساتھ ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی کا اختتام حب بھوانی پر ہوا جہاں مظاہرین نے دھرنا دیا۔ مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے کوئٹہ میں پرامن مظاہرین پر پولیس تشدد کی بھرپور الفاظ میں مذمت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں