حضرت علیؓ کا یوم شہادت، سخت سیکورٹی میں جلوسوں کا انعقاد، موبائل فون سروس معطل

کراچی (انتخاب نیوز) پاکستان بھر میں آج دامادِ رسول حضرت علی رضی اللہ عنہ کا یومِ شہادت نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے، اس موقع پر ملک بھر کے چھوٹے بڑے شہروں میں اسی مناسبت سے جلوس نکالے جا رہے ہیں۔ اس حوالے سے سیکورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے ہیں انتہائی سخت سیکورٹی میں جلوس نکالے جارہے ہیں، سیکورٹی خدشات کے باعث کئی علاقوں میں موبائل فون سروس مکمل طور پر بند کردی گئی ہے۔
Load/Hide Comments