کوئٹہ، وفاقی محتسب کی مداخلت پر متاثرہ خاتون کو انشورنس کی رقم واپس

کوئٹہ، اسلام آباد (انتخاب نیوز) وفا قی محتسب اعجا ز احمد قر یشی کی مدا خلت پر گو لڈ ن جو بلی انشو رنس کمپنی نے شکا یت کنند ہ کو30 لا کھ روپے کی رقم واپس کر دی ہے جس پر شکا یت گزار نے وفاقی محتسب اور ان کی ٹیم کا شکر یہ ادا کر تے ہو ئے کہا ہے کہمیں تو ہر طرف سے ما یو س ہو چکی تھی، وفاقی محتسب نے مجھے ڈوبی ہو ئی رقم واپس دلا دی ہے، جس پر میں عمر بھر وفاقی محتسب کی مشکو ر رہوں گی۔ تفصیلا ت کے مطا بق ایک شکا یت گزار ڈاکٹر نگہت گیلا نی نے وفاقی محتسب میں درخواست دی کہ وہ 02 سال قبل حبیب بینک لمیٹڈ کی F-6 برانچ میں 30 لا کھ روپے انوسٹ کر نے گئی تو اسے ثنا بشیر نا می بینک کی ملا زمہ سے رابطہ کر نے کا کہا گیا۔ جس نے کہا کہ میں بینک کی انشو رنس کمپنی میں آپ کی بہتر انوسمنٹ کر وا دیتی ہوں۔آپ کو گیا رہ فیصد منا فع بھی ملے گا اور آپ سال کے اختتام پر اپنی پو ری رقم نکلوا بھی سکیں گی اور یہ انو سمنٹ آپ کے خا ندان کے لئے بہت فا ئد ہ مند ہو گی۔ آپ جب چا ہیں اپنی رقم نکلوا سکیں گی اور آپ کو کوئی جر ما نہ وغیر ہ بھی نہیں دینا ہو گا۔ اگلے برس بینک سے رابطہ کیا تو بینک منیجر نے مجھے یہ بتا کر حیران کر دیا کہ آپ نے معمول کی انو سمنٹ نہیں کی بلکہ آپ نے گو لڈ ن جو بلی کی انشو رنس پالیسی خر ید ی ہے۔ ثنا بشیر بینک چھوڑ گئی ہے۔ آپ کو پا لیسی مکمل ہو نے کا انتظا ر کر نا ہو گا۔ بینک کی ملا زمہ نے اپنے چار لا کھ کمیشن کے لئے جعل سا زی سے رقم انشو رنس پا لیسی میں ڈال دی تھی۔ شکا یت کنند ہ نے اپنی رقم کی واپسی کا مطا لبہ کیا تو اسے بتا یا گیا کہ گو لڈ ن جو بلی کے رولز کے مطا بق آپ کی رقم سے 85 فیصد کٹوتی ہو جا ئے گی، با قی رقم آپ لے سکتی ہیں۔شکا یت کنند ہ نے اس کے خلا ف وفاقی محتسب سے رجو ع کیا۔ وفاقی محتسب نے یہ کیس Informal Resolution Dispute (IRD) پروگرام کے تحت اپنے ادارے کے رجسٹرار محمد ثا قب خان کو بھیج دیا جس نے HBL، ایف آ ئی اے، سیکورٹی ایکسچینج کمیشن آف پا کستان اور اسٹیٹ بینک کے ساتھ کئی سما عتیں کیں اور پرائیویٹ انشو رنس کمپنیوں کی ریگو لیٹر ی اتھا رٹی ہو نے کی بنیا د پر سیکو رٹی ایکسچینج کمیشن پر زور دیا کہ وہ گو لڈ ن جوبلی سے شکا یت کنند ہ کی رقم واپس کرا ئے۔ وفاقی محتسب میں اس کیس کی مسلسل پیر وی کے با عث با لآ خر شکا یت کنند ہ کو اس کی ڈو بی ہو ئی30 لاکھ روپے کی خطیر رقم واپس مل گئی ہے، جس پر اس نے وفاقی محتسب کا شکر یہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں