کوئٹہ، نشے کے عادی افراد نے جناح روڈ کو مسکن بنالیا، پلوں کے نیچے خانہ بدوشوں کے ڈیرے

کوئٹہ (انتخاب نیوز) کوئٹہ میں بارش کے باعث سٹی نالہ پانی سے بھر گیا، نشے کے عادی افراد نے جناح روڈ کو اپنا مسکن بنالیا۔ کوئٹہ میں گزشتہ دو روز سے جاری بارش کے باعث سٹی (حبیب )نالے میں پانی کا بہاﺅ بڑھ گیا جس کے بعد سٹی نالے میں بسنے والے نشے کے عادی افراد نے جناح روڈ کو اپنا مسکن بنا لیا نشے کے عادی افراد کھلے عام نشہ کرتے رہے جبکہ جناح روڈ پر سرعام منشیات فروشی کا عمل بھی جاری رہا ۔عوامی حلقوں نے حکومت اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ نشے کے عادی افراد کو علاج کے لئے بحالی مراکز منتقل کر کے سٹی نالے میں منشیات کی لعنت کا خاتمہ کیا جائے۔ علاوہ ازیں کوئٹہ شہر میں خانہ بدوشوں نے پلوں کے نیچے پناہ لے لی ۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں موسلادھار بارش کے باعث خانہ بدوشوں کی جھگیاں اور کچے مکانات پانی کے باعث تباہ ہوگئے جس کے بعد خانہ بدوشوں کی بڑی تعداد نے سمنگلی روڈ، سریاب روڈ، ڈبل روڈ، اسپنی روڈ پر قائم فلائی اوورز کے نیچے پناہ لے لی خانہ بدوشوں نے اپنے گیلے کپڑے اور سامان بھی فٹ پاتھوں پر رکھ کر سکھایا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں