لسبیلہ اور بلوچستان میں ہمیشہ استحصالی ٹولہ قابض رہا ہے، حق دو تحریک

حب (انتخاب نیوز) قائد حق دو تحریک و جماعت اسلامی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری مولانا ہدایت الرحمن کی وندر آمد وندر میں پارٹی دفتر کا افتتاح کیا۔ جماعت اسلامی کے مولانا عبد المالک منصوری،مولانا طارق اور حیدرعلی سوری ودیگر نے شارجہ ہوٹل کے مقام پر استقبال کیا اور ریلی کی شکل میں رابطہ آفس وندر پہنچایا جہاں پر بڑی تعداد میں موجود لوگوں کے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان ڈوب گیا ہے اور بلوچستان کا وزیراعلی سو رہا ہے جب جاگتاہے تو کہتا ہیکہ بلوچستان کو ترقی دوں گا مگر اس کا اپنا علاقہ جھا جہاں لوگوں کو پینے کا پانی نہیں ہے لسبیلہ میں لوگ ڈوب گئے بدحال ہوگئے مگر حکمرانوں کو کوئی فرق نہیں پڑا لوگ بھوک سے مررہے ہیں ان حکمرانوں کے کتے بھی دودھ پیتے ہیں۔ بیلہ سے تین بار وزیراعلیٰ بنے وفاقی حکومتوں کے مزے لوٹے مگر آج بیلہ کیچڑ بن گیا لوگ بے بسی کی تصویر بنے ہوئے ہیں سیلاب نے گھر اور زراعت کو تباہ کردیا۔ انہوں نے کہا کہ لسبیلہ میں جام اور بھوتانی دو ایسی طاقتیں ہیں جو ہمیشہ اقتدار میں رہیں مگر عوام کے لیے کچھ نہیں کیا۔ ہماری مائیں بہنیں کراچی کے ہسپتالوں میں دربدر ہیں ہستپالوں آگے اور فٹ پاتھوں پر سورہی ہیں لیکن ظالم حکمرانوں نے پورے بلوچستان میں ایک بھی ایسا ہسپتال نہیں بنایا کہ لوگوں کو یہاں علاج کی سہولت میسر ہو۔ انہوں نے کہا کہ لسبیلہ اور بلوچستان میں ہمیشہ استحصالی ٹولہ قابض ہے نواب سردار وڈیرے جاگیر دار انہوں نے نسل در نسل لوگوں کو غلام بنایا اور ان سے آزادی اور جینے کا حق چھینا یہی وجہ ہے کہ آج نوجوانوں نے مسلحہ جدوجھد کا راستہ اپنایا ہوا ہے اور پہاڑوں پر چلے گئے میں کہتاہوں ان ظالموں کے خلاف بغاوت کریں مگر مسلحہ جدوجھد نہیں کریں بلکہ ان کے گریبانوں کو پکڑیں مسلحہ جدوجھد حل نہیں لسبیلہ کے لوگوں نے بار بار جام بھوتانی کو آزمایا اب وہ جماعت اسلامی کو آزمائیں ہم بدلیں گے اس نظام کو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں