حکومت کی جانب سے ماہانہ 2 سو یونٹ بجلی استعمال کرنیوالے صارفین کیلئے ریلیف
کوئٹہ (انتخاب نیوز) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)نے ترجمان نے کہاہے کہ حکومت پاکستان کے احکامات کی روشنی میںبجلی بلوںمیں لگایاگیا فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ (ایف پی اے) کی مدمیں بڑے ریلیف دیاگیاہے ۔فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی کٹوتی کااطلاق ماہانہ 200یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین اور زرعی صارفین کوہوگا۔ترجمان نے کہاکہ اس سلسلے میں کیسکونے حکومتی فیصلے پر فوری عملدرآمد شروع کردیاہے اورکیسکوکے ایسے تمام صارفین جنہوںنے ماہ جون میں 200یا اس سے کم یونٹ بجلی استعمال کئے ہیں وہ اس سہولت سے فائدہ حاصل کرنے کےلئے اپنے متعلقہ ریونیو آفس سے رابطہ کرسکتے ہیں نیز جو صارف پہلے ہی اپنے بجلی بل اداکرچکے ہیں اُنہیں موجودہ ریلیف آئندہ ماہ کے بلوںمیں کریڈٹ کردیاجائے گا۔ترجمان نے مزید کہاکہ حکومت پاکستان کے اعلان کے مطابق ماہانہ دوسو یونٹ بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین اور زرعی کنکشنوں سے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں شامل واجبات کو نکال دیاجائے گا جس سے دوسویونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کو ماہ اگست کے بلوںمیں فی یونٹ 9روپے 90پیسے تک کا ریلیف ملے گا۔ تاہم ایسے تمام گھریلو صارفین جن کا بجلی کا استعمال چھ ماہ کے دوران دوسویونٹس سے نہیں بڑھا اُنھیں پہلے ہی رعایتی ٹیرف کا فائدہ دیاجارہاہے اور اُنھیں بھی تقریباً6روپے فی یونٹ کاریلیف ملے گا۔


