منڈا ہیڈ ورکس کا پْل ریلے سے ٹوٹ گیا، چارسدہ اور نوشہرہ میں سیلاب کا خطرہ

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) ضلع چارسدہ کے قریب واقع منڈا ہیڈ ورکس کا پْل سیلابی پانی کی وجہ سے ٹوٹ گیا۔ جس کی وجہ سے چارسدہ، نوشہرہ اور گردونواح کے علاقوں میں سیلاب کا یقینی خطرہ ہے۔ انتظامیہ نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی اور اپنے پیاروں کی جان بچانے کے خاطر اپنے گھروں سے نہ نکلیں اور حکومت کے مقرر کردہ کیمپوں میں تشریف لے جائیں۔ سوات کا سب سے بڑا ایوب برج بھی بند کردیا گیا، سوات ایکسپریس وے لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے پلائی کے مقام پر جزوی طور پر بند کردی گئی، ضلع بھر میں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ہے۔ فضا گھٹ، بحرین اور مدین سے بھی شہریوں کو نکالا گیا، کالام کی تاریخی مسجد میں سیلابی پانی داخل ہو گیا۔ مٹہ، سخرہ، لالکو میں رابطہ پلوں کو بھی نقصان، بحرین اور مدین کے درمیان سڑک سیلابی ریلے میں بہہ گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں