دیر بالا، کمراٹ میں 30 طلبہ بارش و سیلاب کے باعث پھنس گئے، سردی سے بے حال
دیر بالا (انتخاب نیوز) خیبرپختونخوا کے ضلع دیر بالاکی وادی کمراٹ میں 30 طلبہ و طالبات بارش و سیلاب کے باعث پھنس گئے۔ تحصیل چیئرمین کمراٹ ضیاالرحمن کا کہنا ہے کہ دیر بالا کے سیاحتی مقام میں بھی سیلابی صورت حال ہے اور کمراٹ کا ضلع کے دوسرے مقامات سے رابطہ کٹ گیا ہے، تمام رابطہ پل دریا برد ہوگئے ہیں۔ سیلاب سے ہرطرف تباہی، دریائے کابل کے پشتے ٹوٹ گئے، کمراٹ میں تمام رابطہ پل دریا برد، شاہراہ قراقرم متعدد مقامات پر بند ہے۔ کمراٹ میں موجود خاتون سیاح نے بتایا کہ 30 افراد گزشتہ روز سے پہاڑی علاقے میں پھنسے ہوئے ہیں، رابطہ پل بہہ جانے کی وجہ سے دریا پار نہیں کرسکتے۔ پنجاب سے تعلق رکھنے والی خاتون سیاح نے بتایا کہ سردی سے نڈھال ہیں، بولا بھی نہیں جارہا، زمین پرسو رہے ہیں، کھانے پینے کا کوئی انتظام نہیں، حکومت سے گزارش ہے کہ ہمیں بحفاظت نکالا جائے۔
Load/Hide Comments


