مؤرخین لکھیں گے جب قوم بارشوں سے مر رہی تھی تب ایک پاگل جلسوں میں مصروف تھا،عفت عمر

اسلام آباد(انتخاب نیوز)اداکارہ و معروف میزبان عفت عمر نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو ملکی صورتحال کے باوجود جلسے کرنے پر بغیر نام لیے تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاہے کہ مؤرخین لکھیں گے جب قوم بارشوں سے مر رہی تھی تب ایک پاگل شخص جلسوں میں مصروف تھا۔گزشتہ روز عمران خان نے پنجاب کے شہر جہلم میں جلسہ کیا جس کے بعد عفت عمر نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا جو اب وائرل ہو گیا۔اداکارہ نے لکھا کہ مؤرخین لکھیں گے جب قوم بارشوں سے مر رہی تھی تب ایک پاگل شخص جلسوں میں مصروف تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں