نال میں تین ماہ سے فراہمی آب معطل، پشین میں بجلی، گیس، پانی ناپید

نال، پشین (انتخاب نیوز) نال شڑی کو پانی فراہم کرنے والے واٹر سپلائی کے انجن کو خراب ہوے تین ماہ سے زائد ہوگیا،انجن کو بنانے کیلئے خضدار لے گے تین ماہ گزرنے کے باوجود ابھی تک انجن کو نہ بنایا گیا جسکی وجہ سے شڑی کرد نواح کے علاقوں کے عوام کو پینے کے صاف پانی کی حصول کیلے مشکلات درپیش ارہے ہیں محکمہ پبلک ہیلتھ خضدار کے افسران نوٹس لے کر واٹر سپلاء کے انجن کو بنا کر عوام کو مزیز مشکلات سے بچائیں۔ پشین شہر سمیت ضلع بھر میں بجلی کے طویل بریک ڈاؤن اور سوئی گیس کی سپلائی معطل ہونے سے شہری بلبلا اٹھے۔ علاقہ بجلی سمیت انٹرنیٹ اور موبائل سروس سے محروم، انٹرنیٹ اور موبائل نیٹ ورک 11 دن جبکہ بجلی 7 دن سے مسلسل غائب ہے، مواصلاتی نظام درہم برہم ہونے سے کاروبار زندگی ٹھپ ہوگیا۔ بجلی کی مسلسل بندش سے علاقہ مکینوں کیلئے پینے کا پانی ناپید ہوگیا، شہر میں بینک اور دیگر سرکاری اور نجی دفاتر ویران ہیں، اے ٹی ایم مشینیں بھی نہیں چل رہیں جس کے باعث لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں