سکھر اور کوٹری بیراج پر سیلاب کا خدشہ، 6 لاکھ کیوسک ریلا گدو بیراج پہنچنا شروع

سکھر (انتخاب نیوز) آبی ماہرین کے مطابق سکھر اورکوٹری بیراج پر اگلے آٹھ روز اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے۔کابل اورسندھ کا چھ لاکھ کیوسک کا مشترکہ ریلا تونسہ بیراج سے ہوتا ہوا گدو بیراج کی طرف رواں دواں ہے۔آبی ماہرین کے مطابق اس وقت پانی کا بہاؤ5 لاکھ 19 ہزار کیوسک ہوگیا ہے، اور پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ یہ ریلا تونسہ بیراج سے 6 لاکھ کیوسک پلس ہوکر گدو کی طرف رواں دواں ہے۔ماہرین نے بتایاکہ سکھر اور کوٹری بیراج اگلے 8 روز اونچے درجے کے سیلاب کی زد میں رہیں گے۔دوسری جانب 5 روز گزر جانے کے بعد دریائے کابل ویری ہائی فلڈ کیٹگری سے نیچے آگیا ہے، آج صبح 6 بجے نوشہرہ پر پہنچنے والے پانی کا بہا 1 لاکھ 17 ہزار کیوسک تھا، جب کہ 26 سے 31 اگست کے دوران 3 لاکھ کیوسک سے زائد کا غیرمعمولی بہاؤ برقراررہا۔ماہرین کے مطابق کابل اور سندھ کا 6 لاکھ کیوسک کا مشترکہ ریلا آج گدو بیراج پر پہنچنا شروع ہوگیا ہے، اور آئندہ 8 روز تک سکھر اور کوٹری بیراج پر اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں