وزیراعظم کا دورہ بولان، اسسٹنٹ کمشنر کی کارکردگی کی تعریف

کوئٹہ (انتخاب نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے علاقے بی بی نانی کے دورے کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر مچھ عائشہ زہری کی کارکردگی کی تعریف کی اور سیلاب کے دوران امداد اور بحالی کے کاموں کو سراہا۔ وزیراعظم کو بتایا گیا کہ اسسٹنٹ کمشنر مچھ عائشہ زہری نے سیلاب کے بعد دن رات بحالی کے کاموں کی نگرانی کی اور اپنی ٹیم کے ساتھ مل کر سیلاب متاثرین کیلئے کام کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اسسٹنٹ کمشنر مچھ عائشہ زہری کی حوصلہ افزائی کے لیے تالیاں بھی بجائیں۔ اس موقع پر موجود وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو اور دیگر افسران نے بھی وزیراعظم کا ساتھ دیا۔ اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ محنت کشوں اور مزدوروں نے دن رات کام کرکے 8 گھنٹے میں شاہراہ کو بحال کیا۔ یہ بڑی بات ہے کہ اتنی بڑی آفت کے بعد قومی جذبے سے کام کیا۔ بی بی نانی کا پل بہہ جانے سے کوئٹہ سے سکھر تک ٹریفک بالکل بند ہوگئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں