یورپی یونین اسرائیل پر پابندیاں لگانے پر غور کر رہی ہے۔ رپورٹ

مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیل کے کثیرالاشاعت عبرانی اخبار اسرائیل ھیو نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ فلسطینی اراضی پر اسرائیلی ریاست کی خود مختاری قائم کرنے کے اعلان پر یورپی یونین نے اسرائیل پر پابندیاں عائد کرنے پر غور شروع کیا ہے۔ عبرانی اخبار کے مطابق یورپی ممالک کو امریکا کے سنچری ڈیل منصوبے پر عمل درآمد کرتے ہوئے مزید فلسطینی علاقوں پر اسرائیل کی خود مختاری کے اعلان پر گہری تویش ہے اور یورپی یونین اس حوالے سے اسرائیل پر پابندیوں پر غور کر رہی ہے۔ یورپی یونین کے مند وبین کے اجلاس میں اسرائیل کی طرف سے غرب اردن کے بعض علاقوں، وادی اردن اور بحر مردار کو اسرائیل کا حصہ بنانے کی کوششوں اور ان پر رد عمل پر غور کیا گیا۔ اسرائیلی اخبار کے مطابق اسرائیل کے خلاف یورپی یونین میں اقدامات میں یونین کے وزیر خارجہ جوزف بوریل پیش پیش ہیں جو گذشتہ کئی سال سے اسرائیل مخالف سرگرمیوں کی وجہ سے مشہور ہیں۔ واضح رہے کہ حال ہی میں اسرائیل نے غرب اردن، عادی اور بحر مردار کو اسرائلی ریاست میں شامل کرنے کا اعلان کیا تھا

اپنا تبصرہ بھیجیں