صوبائی حکومت شاہراہوں کوآمدورفت کیلئے فوری کھولے، پشتونخوامیپ

کوئٹہ (انتخاب نیوز) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی پریس ریلیز میں کوئٹہ ڈیرہ اسماعیل خان اور کوئٹہ ڈیرہ غازی شاہراہ کی بندش اور تاحال ان شاہراہ کو مکمل طور پر بحال نہ کرنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا گےا ہے کہ صوبے کی دو اہم شاہراہیں جو ملک کے دیگر دو صوبوں سے ملاتی ہیں ان شاہراہ پر مسافروں ، ٹرانسپورٹروں ،عوام کو شدید مشکلات سے دوچار ہونا پڑرہا ہے 18سے 20کلو میٹر تک کی لمبی لبمی گاڑےوں کی قطاریں لگی ہوئی ہیں اور دو ، دو گھنٹوں کے وقفے سے لورالائی او ر ڈےرہ غازی خان شاہراہ پر گاڑیوں کو چھوڑا جارہا ہے جس کے باعث فروٹ اور سبزیوں کی گاڑیوں مےں موجود سامان مسلسل خراب ہورہے ہیں اور زمینداروں ،کسانوںکا مسلسل نقصان ہورہا ہے جبکہ ان شاہراہوں کی بندش کے باعث آٹے کی شدید بحران کا خدشہ ہے اور دوسری طرف ژوب ڈیرہ اسماعیل خان راستے کی مسلسل بندش کے باعث ٹرانسپورٹروں سمیت ہر شعبہ زندگی کے عوام کو بدترین صورتحال کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ صوبائی حکومت اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان دونوں شاہراہوں کو فوری طور پر کھولنے کےلئے تمام تر وسائل کو بروئے کارلائیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں