اوستہ محمد میں ہیضے کی وباء میں اضافہ، 2 بچے جان کی بازی ہار گئے
اوستہ محمد (انتخاب نیوز) اوستہ محمد میں ہیضے کی وبا میں اضافے کے باعث 2 بچے جان کی بازی ہار گئے۔ اوستہ محمد گردونواح میں سیلابی پانی کے پینے سے پیٹ کی بیماریاں ہیضہ، الٹی اور دست میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، آج دو بچے گیسٹرو سے زندگی کے بازی ہار بیٹھے، محکمہ صحت اور حکومت کو چاہیے کہ سیلاب متاثرین کے لیے صاف پانی کا بندوبست کریں۔ مچھر مکھیوں کی بھرمار سے ملیریا بخار بھی بڑھ رہا،ہے انتظامہ مچھر، مکھی مار اسپرے کرے تاکہ مزید ہلاکتیں نہ ہوں اور بڑھتی ہوئی وبا پر قابو پایا جاسکے۔
Load/Hide Comments


