مستونگ، امداد کی عدم فراہمی پر سیلاب متاثرین کا آر سی ڈی شاہراہ پر دھرنا
مستونگ (انتخاب نیوز) ڈی سی ہاؤس کے مقام پر مین آر سی ڈی شاہراہ کو سیلاب متاثرہ عوام نے امداد کی عدم فراہمی پر بلاک کردیا، جس کے باعث کوئٹہ سے کراچی، گوادر، خضدار، لسبیلہ بلوچستان آنے اور جانے والی گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، شاہراہ کی بندش کے باعث مسافروں اور خاص کر مریضوں کو مشکلات کا سامنا، مسافروں نے مین آر سی ڈی شاہراہ کی آئے روز بندش پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری نوٹس لے اور ایسے اقدام کریں جس کے باعث مسافروں اور مریضوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دو ہفتوں سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے افراد دن میں ایک سے دو مرتبہ راشن کے حصول کے کیلئے دھرنا دیکر روڈ بلاک کرتے نظر آتے ہیں۔ دریں اثنا دھرنا دینے والی خواتین کے ساتھ ایس ایچ او عبدالرؤف بلوچ نے کامیاب مذاکرات کیے، ان کی یقین دہانی پر مظاہرین نے شاہراہ کو کھول دیا۔


