کوئٹہ، گورنمنٹ ٹیچرز کی تادم مرگ بھوک ہڑتال 36 ویں روز بھی جاری

کوئٹہ (انتخاب نیوز) گورنمنٹ ٹیچر ز ایسوسی ایشن آئینی بلوچستان کے صوبائی قائدین کا اساتذہ وطلباء مسائل کے حل اور تعلیمی اداروں میں سہولیات کی فراہمی اور پسماندہ صوبے میں تعلیمی معیار کی بلندی کیلئے جاری تادم مرگ بھوک ہڑتال 36ویں روز بھی جاری،منظور بلوچ، عنایت کاکڑ،سعید ناصر ہسپتال میں زیر علاج جبکہ حاجی مجیب اللہ غرشین،نعیم کاکڑ،ناصر مینگل،قاسم اچکزئی،میر احمد بنگلزئی کو میڈیکل ٹیم معائنے کے بعد کیمپ ہی میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے،اساتذہ کی جسمانی حالت انتہائی کمزور ہوچکی ہے،اکثر ہڑتالی اساتذہ میں چڑ چڑاپن اور ذہنی تناؤ ڈپریشن میں مبتلا ہوچکے ہیں،وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے 2ستمبر کو جونیئر کیڈرز کے اساتذہ کو اپگریڈ کرنے کی باقاعدہ منظوری دے کر اساتذہ کے دل جیت لئے ہیں،صوبہ بھر کے اساتذہ صوبائی حکومت کی اس اقدام کو سرارہے ہیں اور اساتذہ کی نظرمیں آج ہونیوالے صوبائی کابینہ اجلاس پر لگی ہوئی ہیں،آج وزیراعلی صوبائی کابینہ اجلاس میں اساتذہ اپگریڈیشن کی منظوری دیں گے،جس سے جونیئر کیڈرز اساتذہ کی احساس کمتری ومحرومی کا خاتمہ ہوسکے گا،بیان میں صوبائی حکومت کو اساتذہ اپگریڈیشن کی منظور ی کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا،کہ انہوں نے بلوچستان کے اساتذہ کو ملک کے دیگر صوبوں بشمول وفاق کے طرز پر اپگریڈیشن کرکے اساتذہ وتعلیم دوستی کا ثبوت دیا،بدقسمتی سے چند ایک اساتذہ وتعلیم دشمن بیورکریٹس کی ضد اور انا پرستی کی وجہ سے اساتذہ کو مشکلات اور صوبائی حکومت کیخلاف اساتذہ وعوامی حلقوں کی جانب سے شدید ردعمل کا سامنا پڑا،صوبائی حکومت اسے بیوروکریٹس کو کلیدی پوسٹوں سے ہٹائیں تاکہ آئندہ اساتذہ ودیگر ملازمین اپنے جائز حقوق کیلئے احتجاج پر مجبور نہ ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں