سیاست چلتی رہے گی، قوم سیلاب متاثرین کی مدد کرے، نواز شریف

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نوازشریف نے کہا ہے کہ سیاسی سرگرمیوں چلتی رہتی ہیں فی الحال سیلاب زدگان کی ہر ممکنہ مدد پر فوکس کیا جائے۔وہ یہاں معروف صنعت کار پرویز بٹ اور حناپرویز بٹ سے گفتگو کر رہے تھے جنہوں نے ان سے ملاقات کی۔اس موقع پر سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی موجود تھے،میاں نوازشریف سے موجودہ ملکی سیاسی صورتحال باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں پرویز بٹ نے پاکستان کے صنعتی سیکٹر کے متعلق بھی تبادلہ خیا ل کیا۔ انہوں نے میاں نواز شریف سے انکی صحت سے متعلق بھی دریافت کیا۔میاں نوازشریف نے انکی جلد صحتیابی کیلئے دعائیں کرنے والوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔میاں نوازشریف نے کہا سیاسی سرگرمیوں ہوتی رہتی ہیں سیلاب زدگان کی ہر ممکنہ مدد کی جائے۔ مسلم لیگی کارکن اور پوری قوم ملک میں سیلاب متاثرین تک ریلیف پہنچانے کے لیے تمام کوششیں بروئے کار لائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں