آرمی چیف کی تقرری سے متعلق عمران خان کی وضاحت سے مطمئن ہوں، صدر عارف علوی

اسلام آباد (انتخاب نیوز)عمران خان کے آرمی چیف کی تقرری سے متعلق بیان پر صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ عمران خان نے اس کی مناسب وضاحت دیدی ہے، دراصل ہم سب الفاظ کے چناو? میں ماہر نہیں ہیں مگر انہوں نے وضاحت کر دی اور میں اس سے مطمئن ہوں۔ ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ اگر غیر ملکی مداخلت کا الزام ہے تو قومی سلامتی کمیٹی کی تحقیقات کو منظرِ عام پر لایا جائے، ان کا کہنا تھا اپنی لڑائیوں کی وجہ سے فوج کو موقع دیا جاتا ہے کہ فوج مداخلت کرے، ایوب خان کے زمانے میں لوگ کہتے تھے کہ ایک چیز میں کامیابی ہوئی وہ یہ کہ پالیسیوں میں تسلسل آیا، میں سمجھتا ہوں کہ اگر غیر ملکی مداخلت کے الزامات ہیں تو میں نے تو ا?ن پیپر چیف جسٹس سے درخواست کی ہوئی تھی کہ اس کی تحقیقات ضروری ہے۔ رپورٹ کے مطابق وزیراعظم سے تعلقات سے متعلق سوال پر صدر عارف علوی کا کہنا تھا شہباز شریف سے اچھے تعلقات ہیں، کوئی نہیں کہہ سکتا کہ میرے ان کے ساتھ خراب تعلقات ہیں، ہو نہیں سکتا کہ پاکستان کے صدر اور وزیراعظم کے تعلقا ت خراب ہوں۔انہوں نے بتایا کہا کہ وزیراعظم آفس سے تقریباً 90 یا 95کے قریب تجاویز یا مشورے ا?ئے ہوں گے، میں نے ان میں سے دو یا تین روکے اور ان کی وضاحت بھی کی لیکن باقی سب تجاویز یا مشوروں پر ہمارے درمیان ہم آہنگی ہے۔سوشل میڈیا پر پابندی سے متعلق سوال کے جواب میں صدر عارف علوی کا کہنا تھا یو ٹیوب پر پابندی نہیں لگائی جا سکتی، یوٹیوب پر پابندی لگانا ایسا ہی ہے جیسے توپ سے مچھر مارنا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں