آرمی چیف سے ایڈمنسٹریٹر یو ایس ایڈ کی ملاقات، مختلف معاملات پر تبادلہ خیال

راولپنڈی (انتخاب نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایڈمنسٹریٹر یو ایس ایڈ سمانتھا پاور نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ باہمی امور و دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں سمانتھا پاور نے پاکستان میں سیلاب سے ہونیوالے نقصانات پر اظہار افسوس کیا اور پاکستان کیلئے بھرپور حمایت کی پیشکش کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ایڈمنسٹریٹر یو ایس ایڈ نے سیلاب میں مدد اور انخلاء آپریشن پر فوج کے کردار کی تعریف کی، آرمی چیف نے حمایت پر ایڈمنسٹریٹر یو ایس ایڈ سمانتھا پاورکا شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں