کورونا،بلوچستان میں ایک اور مریض جاں بحق اموات کی تعداد 28ہوگئی

کوئٹہ:بلوچستان میں کورونا وائرس کا ایک اور مریض جاں بحق اموات کی تعداد 28ہوگئی، محکمہ صحت ذرائع کے مطابق بدھ کو کوئٹہ کے فاطمہ جناح ہسپتال میں زیر علاج کورونا وائرس کا کوئٹہ کا رہائشی 61سالہ مریض علاج چل بسا مریض میں 5مئی کو کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جسے حالت خراب ہونے پر اسے فاطمہ جناح ہسپتال داخل کیا گیا تھا، مریض کی تدفین کوئٹہ میں ایدھی رضاکاروں کے ذریعے کی گئی

اپنا تبصرہ بھیجیں