قلعہ سیف اللہ میں غیر قانونی مقیم 35 افغان باشندے گرفتار
کوئٹہ (صباح نیوز) بلوچستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین کو نکالنے کا سلسلہ جاری۔ قلعہ سیف اللہ سے 35 افغان مہاجرین کو حراست میں لیا گیا۔ لیویز ذرائع کے مطابق 35 افراد کو بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف سے گرفتار کیا گیا۔ گرفتار افغان مہاجرین کے ساتھ کسی بھی قسم کی دستاویزات موجود نہیں۔ 31 مارچ کی ڈیڈ لائن کے بعد غیر قانونی افغان مہاجرین کو نکالنے کا سلسلہ جاری ہے۔
Load/Hide Comments


