قلات، کپوتو سے نوجوان کی نعش برآمد

قلات ( بیورو رپورٹ)قلات کے علاقے کپوتو سے نوجوان کی نعش برآمد ہوئی ہےمقتول امداد اللہ شاہ چاند رات کو اپنے گھر پندران جارہے تھے کہ گاڑی سمیت لاپتہ ہوگئے تھے قلات لیویز کے مطابق گزشتہ روز قلات کے علاقے کپوتو سے ایک نوجوان کی نعش برآمد ہوئی ہے مقتول سید امداد اللہ شاہ ولد سید صبغت اللہ شاہ چاند رات کو قلات سے پندران جاتے ہوئے گاڑی سمیت لاپتہ ہو گئے تھے گزشتہ روز امداد اللہ کی نعش کپوتو کے قریب لنک روڈ پر ان کی گاڑی میں پڑی ہوئی ملی ۔قلات لیویز نے ضروری کارروائی کے بعد نعش کو ورثاء کے حوالے کر دیا مزید کاروائی قلات لیویز کررہی ہے
Load/Hide Comments