مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابط، وزیراعظم نے کھانے کی دعوت دیدی

اسلام آباد (آن لائن) وزیر اعظم شہباز شریف کا مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمن کو کھانے کی دعوت دی۔ مولانا فضل الرحمن نے کینال معاملے پر حکومتی فیصلے کی تعریف کی تاہم کہا کہ جب تک نوٹیفکیشن نہیں ہوتا تب تک غیر یقینی کا خاتمہ نہیں ہوگا۔ ذرائع کے مطابق وزیرا عظم شہباز شریف نے کینال کے معاملے پر کیے گئے فیصلے سے مولانا فضل الرحمن کو آگاہ کیااور کہا کہ کوئی بھی متنازع کام نہیں کرینگے۔ مولانا فضل الرحمن نے کینال معاملے پر حکومتی فیصلے کی تعریف کی،ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ جب تک نوٹیفکیشن نہیں ہوتا تب تک غیر یقینی کا خاتمہ نہیں ہوگا،صوبوں کے حقوق کا تحفظ ضروری ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے بتایا کہ کینال معاملے پر 2مئی کو مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ،مشترکہ مفادات کونسل اجلاس سے پہلے کینال پر کام کیوں شروع کیاگیا؟گفتگو میں وزیرا عظم نے مولانا فضل الرحمن کو کھانے کی دعوت بھی دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں