مستونگ میں خاندانی دشمنی پر فائرنگ سے 2 افراد قتل، خاتون زخمی
مستونگ (انتخاب نیوز) کھڈ کوچہ میں ماموں زاد اور چچا زاد بھائیوں کی فائرنگ سے دو افراد قتل، خاتون زخمی۔ مستونگ کے نواحی علاقے کھڈکوچہ میں ماموں زاد اور چچا زاد بھائیوں نے فائرنگ کرکے مسمات (ن)کو زخمی، بعدازاں ملزمان نے محمد حسین ولد ولی خان کے گھر واقع ٹھل کھڈکوچہ میں داخل ہوکر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں محمد حسین اور اسکا بس کنڈیکٹر بدل خان ولد محمد زمان جاں بحق ہوگئے، زخمی اور جاں بحق افراد کو نواب غوث بخش میموریل ہسپتال مستونگ منتقل کردیا گیا۔ لیویز ذرائع کے مطابق دونوں واقعات کا جائزہ لیا جارہا ہے، ملزمان کی گرفتاری کیلئے علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔
Load/Hide Comments


