سبزیوں کی درآمد سے مقامی زمیندار شدید متاثر ہوں گے، کلثوم نیاز بلوچ

کوئٹہ (انتخاب نیوز) نیشنل پارٹی خواتین ونگ کے صوبائی سیکرٹری کلثوم نیا ز بلوچ نے کہا ہے کہ افغانستان اور ایران سے پیاز ٹماٹر اور آلو کی درآمد سے یہاں کے زمیندار شدید متاثر ہونگے بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں سے ان کے کھڑی فصلات اور سبزیاں تباہ ہوگئی اور جو بارشوں اور سیلاب سے بچ گئے اب وہ ایران اور افغانستان کی سبزیوں کی درآمدسے متاثر ہوگئی ہے حالیہ بارشوں سے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آج بھی زمینی رابطے منقطع اور مختلف بیماریوں نے سر اٹھا لیا ہے صوبائی حکومت اپنے فیصلوں پر نظر ثانی اور سیلاب متاثرین کی بروقت بحالی کیلئے اقدامات اٹھائے اپنے جاری کردہ بیان میں کلثوم نیاز بلوچ نے کہا کہ بلوچستان کے عوام پہلے خشک سالی اور قحط سالی سے شدید متاثر ہوئے تھے جب اللہ کی رحمت شروع ہوئی اور صوبے کے عوام نے نوافل ادا کیے تو اس کے بعد شدید بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں نے تباہی مچا دی اور اربوں روپے کے باغات اور کھڑی فصلات کو تباہ کر دیا جس کی وجہ سے صوبے کے عوام نان شبینہ کے محتاج ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ بارشوں اور سیلاب سے بچ جانے والے فصلات کے بعد ایران اور افغانستان سے سبزیوں اور خاص کر ٹماٹر اور پیاز کی درآمدات کا فیصلہ کیا جس سے یہاں کے مقامی زمیندار وں کو مزید مشکلات کے میں دھکیل دیا ہے حالیہ بارشوں سے اب بھی بلوچستان کے مختلف اضلاع میں زمینی رابطے منقطع ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کو سخت مشکلات درپیش ہے لوگ آج بھی شدید گرمی میں آسمان تلے بیٹھے ہوئے حکومت کی جانب سے اب تک متاثرہ علاقوں کی بحالی کیلئے اقدامات کریں سیلاب اور بارشوں سے مختلف علاقوں میں بیماریوں نے سر اٹھا لیا جس میں اب تک 40 سے زیادہ بچے جاں بحق اور سینکڑوں کی تعداد میں بچے اور خواتین متاثر ہیں حکومت سبزیوں کی درآمدات کے فیصلے پر نظر ثانی کریں اور سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے جلد اقدامات اٹھائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں