بھارت، الیکٹرک بائیک شو روم میں آتشزدگی،خاتون سمیت8 افراد ہلاک
نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے شہر سکندر آباد میں الیکٹرک بائیک کے شو روم میں آگ لگنے سے 8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست تلنگانہ کے شہر سکندر آباد میں ای بائیکس کے شو روم میں آتشزدگی سے خاتون سمیت 8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کے وقت شو روم میں ای سکوٹرز چارج ہو رہی تھیں جس سے ممکنہ طور پر شارٹ سرکٹ ہوا اور آگ بھڑک اٹھی۔ شو روم میں لگنے والی آگ نے چوتھی منزل پر واقع ریسٹورنٹ کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔رپورٹس کے مطابق کچھ افراد نے آگ سے بچنے کے لئے عمارت سے چھلانگ لگا دی۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
Load/Hide Comments


