پنجگور میں موبائل کمپنیوں کی نیٹ سروس معطل، لینڈ لائن بھی کام نہیں کررہی
پنجگور (نامہ نگار) پنجگور میں موبائل کمپنیوں کے نیٹ سروس بند ہونے کی وجہ سے لوگوں کا انحصار پی ٹی سی ایل پر ہے مگر پی ٹی سی ایل کا نیٹ ورک صرف پنجگور کے 20 فیصد سے بھی کم آبادی کو کور کررہی ہے جبکہ 80 فیصد آبادی پی ٹی سی ایل کے سروس سے محروم ہے، پی ٹی سی ایل کے زیر زمین کیبلز ناکارہ اور بوسیدہ ہونے کی وجہ سے نہ نیٹ سروس صحیح طریقے سے چلتی ہے اور نہ لینڈ لائن، 40/45 سال پرانے کیبل پی ٹی سی ایل کے اپنے کارندوں کے لیے بھی درد سر بن گئے ہیں، ناکارہ اور بوسیدہ کیبلز کی وجہ سے نہ نیٹ سروس کام کرتا ہے اور نہ لینڈ لائن کام کرتے ہیں لائنوں میں شور اور خرابی سے صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔صارفین کے مطابق پی ٹی سی ایل صارفین کو سہولیات فراہم کرنے کی بجائے لوٹ مار کا ادارہ بن گیا ہے پنجگور میں پی ٹی سی ایل کے نیٹ سروس نہ ہونے کے برابر ہے نیٹ کا بار بار منقطع ہو نا اور بریک ڈاؤن معمول بن گیا ہے صارفین کے مطابق وہ پی ٹی سی ایل کے بلز یکمشت ادا کرتے ہیں مگر اس کے باوجود پی ٹی سی ایل صارفین کو سہولیات کی فراہمی میں ناکام ہے پی ٹی سی ایل کو چاہیے کہ پنجگور کی وسیع ابادی کو فونز کی سہولیات کی فوری فراہمی کے لیے پی ٹی سی ایل کے وائرلیس لوپ اور ای۔وی او سسٹم کو بحال کرے صارفین نے پی ٹی سی ایل کے اعلء حکام سے اپیل کی ھے کہ پنجگور میں پی ٹی سی ایل کے زیر زمین بوسیدہ اور ناکارہ کیبلز میں توسیع کرکے سسٹم میں بہتری لایا جائے۔


