بولان، سیلابی ریلے میں بہہ جانیوالی گیس پائپ لائن کی مرمت کا کام مکمل
کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان کے علاقے بولان میں سیلابی ریلے میں بہہ جانیوالی سوئی گیس پائپ لائن کی مرمت کا کام مکمل بلوچستان کے ضلع بولان میں گزشتہ ماہ سیلابی ریلے میں بہہ جانے والی سوئی گیس پائپ لائن کی مرمت کاکام مکمل ہوگیا۔سوئی سدرن گیس کمپنی کے حکام کے مطابق بلوچستان کے ضلع بولان میں 24 اگست کو شکار پور سے کوئٹہ آنے والی 12 انچ اور 24 انچ قطر کی سوئی گیس پائپ لائنیں سیلابی ریلے میں بہہ گئیں تھیں۔سوئی سدرن گیس کمپنی کے حکام نے 12 انچ قطر کی گیس پائپ لائن کی مرمت کر کے کوئٹہ،قلات،مستونگ،پشین، زیارت کو سوئی گیس کی فراہمی بحال کر دی۔سوئی سدرن گیس کمپنی حکام کا کہنا ہے کہ 24 انچ قطر کی سوئی گیس پائپ لائن کے دو روز تک ٹیکنکل ٹیسٹ کر کے کوئٹہ کو مذکورہ سوئی گیس پائپ لائن سے سوئی گیس بحال کردی جائے گی۔دوسری جانب سوئی سدر ن گیس کمپنی کے عملے نے مچھ ندی میں بہہ جانے والی پائپ لائن کی مرمت کرکے مچھ شہر کو ڈیڈھ ماہ بعد سوئی گیس کی فراہمی بحال کر دی۔


