پاکستان کی سیاست پر پیسے کا قبضہ ہے، اسد عمر
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما، سابق وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ عمران خان کو کسی خلائی مخلوق کی ضرورت نہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سیاست پر پیسے کا قبضہ ہے، حکومت لوگوں کو ہراساں کر رہی ہے تاکہ تحریکِ انصاف کے ساتھ کوئی کام نہ کرے۔اسد عمر نے کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف باقاعدہ مہم چلائی جا رہی ہے، چھوٹے طاقت ور طبقے نے نظام پر قبضہ کیا ہوا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ ایف ا?ئی اے نے گزشتہ رات سینیٹر سیف اللّٰہ نیازی کے گھر پر چھاپہ مارا، وہاں سے ایف ا?ئی اے اہلکار لیپ ٹاپ اور موبائل ساتھ لے گئے۔پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی ا?ئی) کے رہنما، سابق وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ ایف ا?ئی اے کے اقدامات کو ہائی کورٹ میں چیلنج کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ عمران خان اداروں کا احترام کرنے والے انسان ہیں،انہوں نے عدالتوں پر حملہ نہیں کیا، کسی بینچ میں بغاوت نہیں کرائی۔اسد عمر نے یہ بھی کہا ہے کہ 17 جولائی کو کسی کو شک نہیں رہا کہ اسٹیبلشمنٹ ہمارے ساتھ نہیں، چیئرمین پی ٹی ا?ئی نے کسی کو بی ایم ڈبیلو نہیں بھجوائی۔


