سیلاب فنڈز خرچ کرنے کیلئے مشترکہ منصوبہ بندی چاہتے تھے، فواد چوہدری
اسلام آباد(انتخاب نیوز) تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سیلاب زدگان کی امداد کیلئے قائم فنڈز میں رقوم جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے اور ہم یہ فنڈز خرچ کرنے کیلئے مشترکہ منصوبہ بندی چاہتے تھے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان سیلاب زدہ علاقوں کے دورے کیلئے تونسہ پہنچیں گے، سیلاب زدگان کی امداد کیلئے قائم فنڈز میں رقوم جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے اور ہم یہ فنڈز خرچ کرنے کیلئے مشترکہ منصوبہ بندی چاہتے تھے لیکن وفاقی حکومت کی عدم دلچسپی کا عالم یہ ہے کہ کوئی جواب نہیں بہرحال ہماری تیاری جاری ہے۔
Load/Hide Comments


