کوئٹہ سبی ٹرانسمیشن لائن بحال، سکھر تا کوئٹہ شاہراہ پر بھاری ٹریفک کی آمدو رفت شروع
کوئٹہ، اسلام آباد (انتخاب نیوز) وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر کوئٹہ،سبی ٹرانسمیشن لائن بحال کر دی گئی جس کے بعد کوئٹہ کو 300 میگا- واٹ بجلی کی فراہمی شروع ہو گئی، 220 کے وی کوئٹہ انڈسٹریل گرڈ اسٹیشن بھی بحال کر دی گئی جس کے بعد علاقے کے 132 کے -وی کے19 گرڈز کوئٹہ انڈسٹریل گرڈ اسٹیشن سے منسلک کر دیے گئے۔ شاہراہ 65 (سکھر ،کوئٹہ) کو بھاری ٹریفک کے لیے بھی بحال کر دیا گیا، جس سے نصیرآباد ڈویژن اور دیگر سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی سامان پہنچانے میں آسانی ہو گی، وزیر اعظم سیلاب زدہ علاقوں میں بحالی کے کاموں کو خود سے مانیٹر کر رہے ہیں،اس حوالے سے انھیں روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کی جا رہی ہے۔
Load/Hide Comments


