کوہلو کی تحصیل کاہان میں اسکول بند، طلبہ کی تعلیم داﺅ پر لگ گئی

کوہلو (انتخاب نیوز) بلوچستان کے ضلع کوہلو کی تحصیل کاہان کے تمام اسکول بند، پاکستان کے مختلف علاقوں سے نقل مکانی کر کے واپس آنے والے ہزاروں بچوں کی تعلیم داﺅ پر لگ گئی۔ بلوچستان کے ضلع کوہلو کی تحصیل کاہان کے ہائی اسکول سمیت تمام اسکول بند ہیں، نقل مکانی کرکے واپس کاہان آنے والے خاندانوں کے ہزاروں بچوں کی تعلیم داﺅ پر لگ گئی، کاہان کے اسکولوں میں سیکڑوں ٹیچر تو تعینات ہیں لیکن حاضر ایک بھی نہیں، لاکھوں روپے تنخواہیں لینے والے اساتذہ نے ابھی تک اپنے اسکول بھی نہیں دیکھے۔ کاہان کے باسیوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو، صوبائی وزیر تعلیم، چیف سیکرٹری بلوچستان، سیکرٹری ایجوکیشن، کمشنر سبی ڈویژن، ڈپٹی کمشنر کوہلو سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ فوری نوٹس لے کر غیر حاضر اساتذہ کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اور بچوں کی تعلیم کو یقینی بنانے کیلیے اساتذہ تعینات کیے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں