ماضی میں سی پیک اور ریلوے کی ترقی کیلئے کام نہیں کیا گیا،سعد رفیق

کوئٹہ (انتخاب نیوز) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ماضی میں سی پیک منصوبے اور ریلوے کی ترقی کیلئے کوئی کام نہیں کیا گیا قومی اثاثے کی بحالی کیلئے سابق وزیر ریلوے کو تعاون کی بھی پیش کش کی تھی سیاست کی بجائے متاثرین کی بحالی کو فوکس کرنے کا وقت ہے ،سی پیک منصوبہ ریلوے لائن پر ماضی میں کام نہیں ہوا ایم ایل ون کو قابل عمل بنانے کیلئے ایشین بنک سے رابطے میں ہیں،آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق عمران خان اپنی بات سے مکر چکے ہیں ،بلوچستان میں سیلاب نے بہت نقصان کیا ہے، کوئٹہ تفتان ٹریک 104 مقامات سے متاثر ہوا ہے جسے 30 ستمبر تک بحال کردیں گے۔ یہ بات انہوں نے جمعہ کو کوئٹہ میں ڈویژنل سپریٹنڈٹ ریلوے کے دفتر میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی۔ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ کچھ دنوں میں کراچی ریلوے سیکشن بحال کردیا جائے گا تفتان سیکشن بہت زیادہ متاثر ہوا ہے جسے ایک ہفتے میں بحال کرنے کوشش کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ریلوے کو بحال کرنا کھٹن کام ہے ڈیرہ اللہ یار سبی لائن گیارہ کلو میٹر پانی میں ڈوبی ہوئی ہے کوشش ہے کہ پانی کی سطح کو کم کریں سبی ہرنائی سیکشن کا کام نوے فیصد مکمل تھالیکن چار سالوں میں اس پر کوئی کام نہیں ہواسیکورٹی کا کام مکمل ہونے کے بعد سبی ہرنائی سیکشن بحال ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ سیلاب کے بعد تاریخ کی بدترین تباہی کا سامنا ہے ریلوے کی بحالی کیلئے فوج سمیت تمام اداروں کے ساتھ رابطے میں ہیں کوئٹہ ریلوے اسٹیشن کا اب لنک موجود ہے اسے مزید خوبصورت بنائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ گوادر ریلوے اسٹیشن کے لئے 285 ایکٹرزمین حاصل کرلی ہے مزید دو سو ایکٹر کی ضرورت ہے ریلوے کے بےروز گار قلیوں کی مدد کی جائے گی حکومت کے پاس وسائل محدود ہے قانون کوئی بھی بنالیں نیت اور عزم پختہ ہونا چاہئے ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کی پالیسی اگر کام کرنے کی ہو تو کچھ نہیں ہوسکتا الزام تراشی نہیں کرتا سی پیک منصوبہ ریلوے لائن پر ماضی میں کام نہیں ہوا ایم ایل ون کو قابل عمل بنانے کیلئے ایشین بنک سے رابطے میں ہیں حکومت کی کوشش ہے کہ ایم ایل ون ٹو اور تھری ایک ساتھ شروع کرے سابق وزیر ریلوے کو قومی اثاثے کی بحالی کیلئے تعاون کی پیکش کی تھی ۔انہوں نے کہاکہ جیک آباد سے بلوچستان کی طرف تباہی نظر آتی ہے ہر ایک کو سیلاب سے متاثرین کی بحالی میں ڈٹ جانا ہوگا آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق عمران خان اپنی بات سے مکر چکے ہیں عالمی مالیاتی ادارے ایم ایم ون ٹو اور تھری منصوبے انٹر نیشنل فنڈنگ کے بغیر ممکن نہیں مہنگا ترین کام کرنے کیلئے پالیس کا تسلسل ضروری ہے جو بھی آئے پالسی جاری رکھے۔انہوں نے کہاکہ پانچ روز سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلوے کے نظام کا جائزہ لے رہے ہیں،بلوچستان میں سیلاب نے بہت نقصان کیا ہے، کوئٹہ تفتان ٹریک 104 مقامات سے متاثر ہوا ہے جسے 30 ستمبر تک بحال کردیں گئے۔ انہوں نے کہاک…

اپنا تبصرہ بھیجیں