مودی کو چیتے چھوڑنے کے بجائے مسائل کو حل کرنا چاہیے، راہول گاندھی

کولکتہ (مانیٹرنگ ڈیسک) کانگریس کے سینئر رہنما راہول گاندھی نے بھارت میں بڑھتی ہوئی قیمتوں اور بے روزگاری پر وزیراعظم نریندر مودی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں چیتے چھوڑنے کے بجائے بے روزگاری کے بحران اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق مسائل کو حل کرنا چاہیے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق راہول گاندھی نے بھارت جوڑو یاترا کے ایک حصے کے طور پر ایک بڑی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت منظم طریقے سے چھوٹے اور درمیانے درجے کے تاجروں، کسانوں اور مزدوروں پر حملہ کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دو یا تین تاجر ملک کی ساری دولت کو کنٹرول کررہے ہیں اور وہ کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف ہمارے ہاں سب سے زیادہ بے روزگاری اور دوسری طرف سب سے زیادہ مہنگائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے لوگ شدید تکلیف سے گزر رہے ہیں اور وزیراعظم افریقہ سے آٹھ چیتے لارہے ہیں۔ راہل گاندھی نے کہا یہ مضحکہ خیز ہے۔ قوم کے مسائل بے روزگاری اور مہنگائی ہیں، لیکن وزیر اعظم جنگل میں چیتے چھوڑ رہے ہیں۔ وزیراعظم کو بے روزگاری کے بحران اور مہنگائی کے مسائل کو حل کرنے میں اپنا وقت صرف کرنا چاہیے لیکن وہ چیتے کی تصویریں بنانے میں مصروف ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں