نسل نو کی تعلیم و تربیت مستند اور جید اساتذہ کی مرہون منت ہے ،کور کمانڈر بلوچستان

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)بیوٹمز یونیورسٹی میں بلوچستان کے اساتذاکرام کے لئیے ہفت روزہ تربیتی پروگرام "سفر معلم" کا آغاز ہوا جس میں بیوٹمز انتظامیہ، اساتذکرام اور وائس آف بلوچستان کے منتظمین نے شرکت کی۔ کور کمانڈر بلوچستان لیفٹینٹ جنرل آصف غفور نے شرکاءسے خطاب کیا۔ لیفٹننٹ جنرل آصف غفور نے یونیورسٹی اور موجود دیگر منتظمین کا شکریہ ادا کرتے ہوءے اساتذہ کرام اور ڈاکٹرز کی معاشرے میں کردار و اہمیت پہ روشنی ڈالی انھوں نے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اساتذا کرام اور ڈاکٹرز زندگی کے انتہائی مقدس اور قابل قدر پیشے ہیں کیونکہ ڈاکٹرز قوم کے لیے مسیحا کا کردار ادا کرتے ہیں جبکہ اساتذاکرام کو قوم کی کردارسازی میں قلیدی حیثیت حاصل ہے۔ اسی لیے قرآن میں پہلا حکم اقراءنازل ہوا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اساتذہ کرام،

بالخصوص ابتدائی ایجوکیشن کے معلمین کا کسی بھی قوم کی تعلیم و تربیت میں انتہاءاہم کردار ہوتا ہے کیونکہ انسان کی پرورش کے ابتدائی ایام میں جو سوچ اور تعلیمات اس کو اساتذا کرام عطا کرتے ہیں وہی عناصر آگے بڑھ کر انکی شخصیت سازی میں کارفرما ہوتے ہیں۔ طلبائ کی تدریسی تعلیم کے ساتھ ساتھ انکی روحانی، مذہبی اور معاشرتی تربیت اساتذہ کرام کی اولین ذمہ داری ہے تاکہ وہ مستقبل میں ملک و قوم کی فیصلہ سازی میں قائدانہ کردار ادا کر سکیں۔ کور کمانڈر بلوچستان نے کہا کہ موجودہ دور ہمارے اساتذہ کرام سے تقاضا کرتا ہے کہ وہ نسل نو کو حقیقت اور مفروضوں پہ مبنی بیانیئے میں تفریق کرنا سکھائیں۔ تاکہ ہماری نوجوان نسل دشمن کے گمراہ کن بیانی کا شکار نہ ہو۔اور انہیں کمزور بیانیئے کی بجا تحقیق شدہ طاقتور بیانیئے سے قائل کیا جائے۔ کور کمانڈر بلوچستان نے خود احتسابی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بحیثیت قوم یہ ہماری انفرادی اور اجتماعی ذمہ داری ہے کہ بجائے تنقید بارے تنقید کے، ھم خود احتسابی کرتے ہوئے قومی اور معاشرتی ذمہ داری بہ طریق احسن ادا کریں۔ کور کمانڈر نے معاشرے میں عدم برداشت کے بڑھتے ہوئے رجحان کو کم کرنے میں اساتذہ کے کردار پہ خصوصی زور دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں