دیر سے پہنچنے پر امریکی صدر ان کی اہلیہ کو چرچ کے دروازے پر روک لیا گیا
لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کے سب سے طاقتور آدمی امریکی صدرجو بائیڈن اور ان کی اہلیہ جِل بائیڈن کو ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات جس چرچ میں جاری تھیں، اس کے دروازے پر روک لیا گیا۔ برطانوی اخبار "دی گارڈین” کے مطابق امریکی صدر اور ان کی اہلیہ تقریب میں دیر سے پہنچے۔ ویسٹ منسٹر ایبی پہنچنے پر امریکی صدر اور ان کی اہلیہ کو ان کی نشستوں پر فوری طور پر لے جانے کے بجائے انہیں گیٹ پر ہی روک لیا گیا۔برطانوی اخبار کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کی طرف سے جوڑے کو بتایا گیا کہ انہیں کھڑے ہو کر انتظار کرنا پڑے گا کیونکہ جارج اور وکٹوریہ کراس ہولڈرز کا جلوس ان سے آگے نکل گیا۔ انہیں کچھ دیر مرکزی دروازے پر روگا جلوس گزرنے کے بعد امریکی صدر کو داخلے کی اجازت ملی۔
Load/Hide Comments


