ہرنائی، خوست دھرنا کمیٹی کے مطالبات تسلیم،دو روز میں نوٹیفکیشن جاری کرنیکا اعلان

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان کے علاقے ہرنائی خوست دھرنے کے مطالبات تسلیم،دو روز میں نوٹیفکیشن جاری کرنے کا اعلان کردیا گیا،منگل کو حکومت وفد نے مذاکرات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا،دھرنے کمیٹی کے نمائندگی نیشنل ڈیمو کریٹک کے صوبائی صدر احمد جان خان،عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر ولی داد میانی،اس موقع پر جمعیت علماء اسلام کے حافظ احسان الحق،پشتونخوامیپ کے نصرت اللہ،تحریک انصاف کے عبدالحکیم،جمعیت علماء اسلام پاکستان کے حافظ عطاء محمد بھی موجود تھے،احمدجان نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ 13اور14اگست کو ضلع ہرنائی کے خوست میں نوجوان سیاسی کارکن خالقداد بابڑ کو جاں بحق ودیگر کو زخمی کرنے کے واقعے کیخلاف ومطالبات کے حل کیلئے 38روز سے جاری احتجاجی تحریک کے دھرنا کمیٹی اور حکومتی وفد جس کی قیادت مشیر داخلہ میر ضیاء لانگو اور پی این ڈی کے وزیر نورمحمد دمڑ وسول انتظامیہ کے ساتھ خوست میں مذاکرات ہوئے،مذاکرات کے دوران حکومتی وفد نے دھرنا کمیٹی کے مطالبات کو تسلیم کرکے دو روز کے دوران نوٹیفکیشن جاری کرنے کا اعلان کیا گیا، جن مطالبات کو تسلیم کیا گیا ان میں زخمیوں کا ایف آئی آر درج کرنے،ضلع ہرنائی کے تمام عوامی مقامات سے سیکیورٹی فورسز کے مورچے ختم کرنے، کول مائنز پر بھتہ گیری کا مکمل خاتمہ،سول انتظامیہ کے معاملات میں مداخلت ختم کرنے، خالقداد بابڑ کے لواحقین اور زخمیوں کو معاوضہ کی دائیگی کے مطالبات شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں