نیازی کو اصل خوف 5 میں سے ایک نام سے ہے،وہ کون ہے بتاتے کیوں نہیں؟ حافظ حمد اللہ

اسلام آباد (انتخاب نیوز)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللّٰہ نے عمران خان کی تقرر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آپ کی اصل پریشانی اورخوف 5 میں سے ایک نام سے ہے،وہ کون ہے بتاتے کیوں نہیں؟سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری سلسلہ وار ٹوئٹس میں حافظ حمد اللّٰہ نے کہا کہ ایک گیدڑ نیازی تھا جو بھارت کےسامنےسرینڈر ہوا اور سقوط ڈھاکہ ہوا، ایک گیدڑ عمران نیازی تم ہو جو مودی کے سامنے سرینڈر ہوا تو سقوط کشمیر ہوا۔انہوں نے کہا کہ جن نامعلوم کالوں سے تم دوسروں کو ڈرا کر فیصلے کرواتے تھے ا?ج ان کالوں سے خوف کیوں؟ عمران نیازی تم سیاسی ہائی جیکر ہو، پورا سسٹم ہائی جیک کرنا چاہتے ہو۔حافظ حمد اللّٰہ کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم مولانا کی زیر قیادت آپ کی بلیک میلنگ اور ہائی جیکنگ کی سیاست کا جنازہ پڑھیں گے۔ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللّٰہ نے یہ بھی کہا کہ لانگ مارچ ہو یا شاٹ مارچ یہ لنگڑا مارچ ثابت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ملک چوروں کے چنگل میں پھنسا ہو اہے، یہ انتخابات سے بھاگ رہے ہیں کیونکہ ان کو پتہ ہے کہ یہ جیت نہیں سکتے، یہ کوشش کر رہے ہیں کرسی پکڑ لیں ملک بیشک نیچے چلا جائے، پی ڈی ایم حکومت نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں