نصیر آباد،ڈیرہ مراد جمالی میں زمینوں پر بلاوجہ قبضہ گیری کی پالیسی ہرگزقبول نہیں، بی این پی

کوئٹہ:بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں نصیر آباد،ڈیرہ مراد جمالی میں کے مقامی اقوام کی جدی پشتی زمینوں پر بلاوجہ قبضہ گیری کی پالیسی ہرگزقبول نہیں حکومت اور انتظامیہ کا یہ عمل قابل مذمت ہے پارٹی اس سے قبل پارلیمنٹ سمیت مختلف فورمز پر اس متعلق آواز بلند کرتی رہی ہے آئندہ بھی یہاں کے مقامی عوام کے ساتھ اگر اسی قسم کی روش جاری رہی تو پارٹی اس کی مذمت کرے گی اور کسی بھی صورت خاموش نہیں رہے گی کسی کو اختیار نہیں کہ وہ عوام کی جدی پشتی زمینوں پر قبضہ کرے وہاں کے غیور عوام کو بے دخل کرے جو وہاں پر آباد ہیں کوئی ایسا قانون نہیں کہ وہ مقامی لوگوں کو اپنے ہی زمینوں سے بے دخل کرے بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبائی حکومت کی خاموشی قابل مذمت ہے ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ بلوچستان کے عوام کو مختلف حوالوں سے ریلیف دی جاتی مگر تو انہیں اپنے ہی گھروں سے دخل کرنے کی پالیسی اپنائی گئی ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈیرہ مراد جمالی، نصیر آباد کے عوام نے پر امن طریقے سے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا لیکن حکومت کا ٹھس سے مس نہ ہونا حکومتی بے بس کا ثبوت فراہم کرتی ہے صوبائی حکومت کو عوام کے مسائل و مشکلات سے کوئی سروکار نہیں صرف اقتدار کی خاطر بلوچستان کے حقوق پر چھپ ہیں جو قابل تشویش عمل ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ فوری طور پر اس عمل کو روکا جائے تاکہ بلوچستان کے غیور عوام سکھ کا سانس لے سکیں پارٹی اپنا سیاسی و مثبت کردار ادا کرتی رہے گی بلوچستان کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے حکومت عوام کو دشمن اقدامات سے اجتناب کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں