کوئٹہ میں سیلاب کے نقصانات پر املاک کا سروے ختم، 23 ستمبر تک درخواستیں جمع ہوں گی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ سٹی فاروق عبداللہ کے دفتر سے جاری اعلامیے کے مطابق حالیہ بارشوں اور سیلاب سے تباہ شدہ مکانات و دیگر املاک کا سروے گزشتہ دو ہفتوں سے شیڈول کے مطابق جاری تھا جو کہ ختم ہوگیا ہے` تاہم اگر ٹیموں کی رسائی کسی مخصوص علاقے میں ممکن نہ ہوسکی ہو تو بروزِ جمعہ مورخہ 23 ستمبر تک اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ سٹی کے دفتر میں انفرادی درخواستیں جمع کرائی جا سکتی ہیں۔ سروے ٹیم کو نقصانات کی تصدیق کے لیے بھیجا جائے گا۔مقررہ تاریخ کے بعد کسی قسم کی درخواست پر غور نہیں کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں