کوئٹہ ،لڑائی جھگڑے کے دوران ایک شخص جاں بحق

کوئٹہ (انتخاب نیوز) کوئٹہ میں لڑائی جھگڑے کے دوران ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق جمعہ کو کوئٹہ کے علا قے کا سی روڈ بلوچی اسٹریٹ میں لڑائی جھگڑے کے دوران ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاءکے حوالے کردی گئی، مزید کارروائی جاری ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں