بولان، ڈھاڈر کے قریب ٹریفک حادثہ ایک شخص جاں بحق
بولان (انتخاب نیوز) ڈھاڈر کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق اتوار کو ڈھاڈر کے قریب دربی کے مقام پر مسافر وین نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا، جس کے نتیجے میں سہراب خان ولد محمد یعقوب سیلاچی سکنہ سبی جاں بحق ہوگیا۔پو لیس نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا، بعد ازاں پو لیس نے کارروائی کر تے ہوئے وین ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔
Load/Hide Comments


