ترکیہ کی جانب سے 28 بوگیوں پر مشتمل امدادی ٹرین دالبندین ریلوے اسٹیشن پہنچ گئی
چاغی (انتخاب نیوز) برادر ملک ترکیہ کی جانب سے ایک اور امدادی ٹرین 28 بوگیوں پر مشتمل دالبندین ریلوے اسٹیشن پہنچ گئی ریلوے ذرائع کے مطابق برادر ملک ترکیہ کی جانب سے ایک اور امدادی ٹرین دالبندین اسٹیشن پہنچ گئی ہے امدادی سامان اتار کر متاثرہ علاقوں کو روانہ کیا جارہا ہے 28 بوگیوں پر مشتمل ٹرین غذائی اجناس اور زیادہ تر گھریلو استعمال ہونے والے اشیا شامل ہے ترکیہ کی جانب سے ابتک پانچ ٹرینوں پر مشتمل 117 بوگیاں سامان پاکستان پہنچ چکی ہے ذرائع کے مطابق پاک ایران ریلوے ٹریک متاثر ہونے کی سبب سامان دالبندین ریلوے اسٹیشن اتارا جارہا ہے یہاں سے بائی روڈ مزدہ اور ٹرالر گاڑیوں کے ذریعے متاثرہ علاقوں میں روانہ کررہے ہیں۔
Load/Hide Comments


