محمد بن سلمان سعودی عرب کے وزیراعظم مقرر، کابینہ کی تشکیل نو کردی گئی

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کے فرمانرواں شاہ سلمان نے ولی عہد اور بیٹے محمد بن سلمان کو مملکت کا وزیراعظم مقرر کردیا۔ سعودی شاہ سلمان کی جانب سے شاہی حکم نامہ بھی جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق محمد بن سلمان ملک کے وزیراعظم ہوں گے۔ شاہی حکم نامے کے مطابق شہزادہ خالد بن سلمان وزیر دفاع ہوں گے۔ اس کے علاوہ شاہ سلمان نے کابینہ کی بھی تشکیل نو کردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں