اداروں کے ساتھ مل کر بڑھنا چاہتے ہیں، حکومت سے بات چیت کو تیار ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد (انتخاب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اداروں کے ساتھ مل کر بڑھنا چاہتے ہیں، حکومت سے بات چیت کو تیار ہیں۔ایک انٹرویو میں بات کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ سے کوئی نسلوں کی دشمنی نہیں۔سابق وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ ایونٹ آتے ہیں اور گزر جاتے ہیں، اسٹیبلشمنٹ کے لیے انتخابات کرانا کوئی مشکل نہیں۔انہوں نے کہا کہ کوشش ہے فساد کے بغیر الیکشن تک پہنچ جائیں۔فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس کی یہ بات ٹھیک ہے کہ ایسی پٹیشنز عدالتوں میں نہیں انی چاہئیں لیکن عدالتوں کو بھی پارلیمنٹ میں جانے کے مشورے نہیں دینے چاہئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں