لسبیلہ کی انتظامی تقسیم کیخلاف تین گھنٹوں تک بند آر سی ڈی شاہراہ مظاہرین نے بغیر مذاکرات کے کھول دی
بیلہ (انتخاب نیوز) لسبیلہ کی انتظامی تقسیم کیخلاف تین گھنٹوں تک آر سی ڈی شاہراہ ٹریفک کیلئے بند کسی انتظامی افسر نے مزاکرات نہیں کئے مظاہرین نے مزاکرات کے بغیر ہی سڑک ٹریفک کیلئے بحال کردی تفصیل کے مطابق جمعرات کے روز جام گروپ بیلا کے سرکردہ رہنما سردار غلام سرور چنا سردار رفیق مانگیہ آغا محمد گدور وڈیرہ سرور بودڑہ منوج کمار راہول کمار لاسی سیٹھ گوپال داس ظہور قریشی محمد علی بلوچ امیر بخش خاصخیلی و دیگر نے لسبیلہ کی انتظامی تقسیم حب ضلع کے ڈپٹی کمشنر کی تعنیاتی کے جاری نوٹیفکیشن کے کوئٹہ کراچی آر سی ڈی شاہراہ پر دھرنا دیکر شاہراہ کو بند کردیا جس کے سبب سینکڑوں مسافر شدید مشکلات کا شکار ہو گئے اس موقع پر مظاہرین سردار غلام سرور چنا وڈیرہ سرور بودڑہ و دیگر نے آن لائن اور عوامی پریس کلب بیلا کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک سازش اور انتقامی کارروائی کے تحت لسبیلہ کی تقسیم کی گئی ہے جو ہمیں کسی صورت منظور نہیں ہمیں روز روز روڈ بلاک اور عوام کو مشکلات میں مبتلا کرنے کا کوئی شوق نہیں ہے ضلع کی تقسیم کا فیصلہ نواب آف لسبیلہ جام کمال خان اور متعبرین کے ساتھ مشاورت سے کیا جانا چاہئے انہوں نے کہا کہ جب تک نوٹیفکیشن منسوخ نہیں کیا جاتا ہمارے احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا واضح رہے کہ مظاہرین تین گھنٹوں تک دھرنے کے بعد خود ہی منتشر ہوگئے اور سڑک ٹریفک کیلئے بحال کردی گئی مظاہرین کا یہ بھی موقف تھا کہ ہم آج کا احتجاج مسافروں کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے ختم کرتے ہیں۔


