پنجگور اور نال میں پولیس کا منشیات کے اڈوں کیخلاف کریک ڈائون، 3 گرفتار، منشیات برآمد
پنجگور، نال (انتخاب نیوز) پنجگور پولیس کا منشیات کے اڈوں کے خلاف کریک ڈاو¿ن دو منشیات فروش گرفتار قبضے سے چرس ،کرسٹل برآمد کر لی گئی ۔تفصیلات کے مطابق ایس پی پنجگور عنایت اللہ بنگلزئی کی ہدایت پر ڈی ایس پی امام بخش بلوچ ایس ایچ او سٹی عبدالحد بلوچ کی زیر نگرانی پولیس نے شاہو کہن اور بونستان میں منشیات کے دو اہم اڈوں پر چھاپہ مارکر بھاری مقدار میں چرس کرسٹل برآمد کرلیا ۔شاہو کہن میں پولیس نے عمران نامی شخص کے اڈے سے 1000 گرام چرس 30 گرام کرسٹل برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرکے انکے خلاف مقدمہ درج کرلیا جبکہ بونستان میں عبدالواحد نامی شخص کے اڈے پر پولیس چھاپے کے دوران 1500 گرام چرس برآمد کرکے ملزم عبدالواحد کو گرفتار کرلیا پنجگور میں منشیات کے خلاف جاری مہم پر شہریوں نے اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ پنجگور میں منشیات کے اڈوں کے خلاف جاری کریک ڈاو¿ن کے مثبت اثرات نکلیں گے۔دریں اثناءایس ایچ او نال کی کاروائی مشہور زمانہ منشیات فروش گرفتار منشیات برآمد۔ خضدار ایس ایس پی سید جاوید اقبال غرشین کی منشیات فروشوں کیخلاف عوامی شکایات پر سخت ایکشن لینے کا حکم، ایس ایچ او نال عبداللہ پندرانی، خلیل احمد موسیانی، اسپیشل گشت انچارج عبدالحلیم و دیگر اہلکاروں نے چھاپہ مار کاروائی کرتے ہوئے ملزم جمشید کو گرفتار کرلیا ملزم سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرکے حوالات میں بند کردیا۔ یاد رہے ملزم اس سے قبل بھی دو دفعہ منشیات کے کیس میں گرفتار ہوچکا ہے۔