کوسٹ گارڈز کا پسنی میں مکان پر چھاپہ، بھاری مقدار میں غیر ملکی شراب برآمد

گوادر (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کوسٹ گارڈز کا پسنی ببرشور میں ایک مکان پر چھاپہ، بھاری مقدار میں غیر ملکی شراب برآمدکر لی گئی۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ شب پاکستان کوسٹ گارڈ نے پسنی کے وارڈ نمبر1 ببرشور میں ایک گھر پر چھاپہ مار کر بڑی مقدار میں شراب برآمد کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ غیر ملکی شراب سمندری راستے سے پسنی پہنچی تھی۔ مزید کاروائی جا ری ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں